بد اخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

    بد اخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ 20 دنوں سے زائد نور فاطمہ سے بداخلاقی کرنے والے درندہ صفت ملزمان پولیس کے تفتیشی عملے کی غفلت کی وجہ سے قانون کی گرفت سے دور ہیں جو قابل مذمت ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اور چائلڈ پروٹیکشن سیل نور فاطمہ کو انصاف دلوانے میں کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی نور فاطمہ کے مجرمان کی عدم گرفتار ی پر گلاب دیوی ہسپتال کے سامنے فیروز پور روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے جس میں نور فاطمہ کے والدین اور اہل علاقہ بڑی تعدادمیں شریک تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، احمد سلمان بلوچ، حسن جٹ و دیگر رہنماوں سمیت اہل علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...