البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گریٹر اقبال پارک میں سموگ آگاہی سرگرمی

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گریٹر اقبال پارک میں سموگ آگاہی سرگرمی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) بڑھتی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے گریٹر اقبال پارک میں سموگ آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا۔ البیراک ٹیم نے پارک میں آئے شہریوں میں فیس ماسک اور پودے تقسیم کئے جبکہ ان سے درخواست کی کہ وہ سموگ سے ممکنہ طور پر بچنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اوراپنے گردونواح میں اپنی مدد آپ کے تحت کم سے کم ایک پودا لازمی لگائیں۔البیراک اسسٹنٹ منیجر کمیونیکیشنز سعدیہ رفیق کا کہنا تھا کہ صاف اور سرسبز ماحول موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھے، کھلے پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے اجتناب کرے تا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، سنبل ایازاور سینٹری ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...