لاہور (پ ر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈ کا جمعہ کے بعد کشمیر میں مظالم کے خلافاحتجاج
چاروں مسالک علماء بورڈ نے جمعہ ملک گیرسطح پریکجہتی وآزادی کشمیر منایاجس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء وخطباء نے ملک بھرکی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر کشمیرمیں بڑھتے بھارتی مظالم قتل وغارت گری پر عالمی اداروں مجرمانہ خاموشی کیخلاف شدیداحتجاج کیا اوربھارتی دہشتگردی کیخلاف قراردادیں پاس کرائیں جبکہ مقبوضہ کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے ومظالم اورتین ماہ سے کشمیرمیں نافذکردہ ظالمانہ کرفیوکیخلاف ملک کے مختلف چھوٹے اوربڑے شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعدنماز جمعہ تحریک آزادی کشمیر کے حق میں اورعالمی دہشتگرد بھارت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔لبرٹی مارکیٹ کی مرکزی جامع مسجد کے باہر چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ حافظ شعیب الرحمن قاسمی اورحافظ نیازاحمد بنگلانی کی قیادت میں ایک بھرپوریکجہتی وآزادی کشمیر مظاہرہ کیاگیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قبضہ اورمظالم پریواین او،سلامتی کونسل اورنام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں وتنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اورعالم اسلام کی بے حسی کیخلاف شدیداحتجاج کیاگیا۔