ٹرین حادثات میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے،ملک سلیم

    ٹرین حادثات میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے،ملک سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹی رپورٹر)شاہ عالم بورڈ کے سینئر نائب صدر ملک سلیم نے کہا ہے ٹرین حادثات میں مسلسل اضافہ انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،پچھلے 14ماہ کے دوران ٹرینوں کے جتنے بھی حادثات رونما ہوئے،ان کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے بھی کوئی ٹھوس قانون سازی تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت سے کی جائے۔