پیر اشرفرسول کی قیادت میں قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ

پیر اشرفرسول کی قیادت میں قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ

  



فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)لاہور ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ورکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشر ف رسول کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کیلئے قافلہ مرکزی سیکرٹریٹ رچنا ٹاؤن فیروزوالہ سے روانہ ہواقافلے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی گاڑیوں کا قافلہ جب جی ٹی روڈ کے راستے سے گزرا تو کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ایم پی اے پیر اشرف رسول نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین میاں نوا ز شریف، میاں شہباز شریف اور رانا تنویرحسین کی ہدایت پر مہنگائی، بے روزگاری کیخلاف ہمارا قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...