سیرت نبویؐ اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

  سیرت نبویؐ اپنائے بغیر کامیابی ممکن نہیں،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین اور انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے۔ مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے نبی رحمت ؐ کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہوگی۔آپ ؐ کی ولادت سے پوری دنیا میں حق اور سچ کا علم بلند ہوا۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ربیع الاول میں مثالی امن وامان کے قیام کیلئے مرکزی علماء کونسل اپنا بھر پور فعال کردار اداکرے گی اور ملک بھر میں رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔علماء کرام ربیع الاول میں اپنے خطبات میں امن،رواداری اور بھائی چارے کوفروغ دیں۔

پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات کا مرکز ومحور امن،محبت،رحمت اور انسان دوستی ہے۔ حضور اکرم ؐ کی روشن تعلیمات میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔ سرکار دوعالم ؐ کی تشریف آوری سے ظلم اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے اپنے محبوب ؐ کو تمام نبیوں میں اعلیٰ وافضل بنایا اور نبی رحمۃ اللعالمین ؐ نے لوگوں کو ایثار وقربانی کا درس دیا اور معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ حسن سلوک اختیار فرمایا۔

زاہد محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...