مودی کے اتحادیوں کو کھلی چھٹی نہ دی جائے،اشرف آصف جلالی

مودی کے اتحادیوں کو کھلی چھٹی نہ دی جائے،اشرف آصف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹاؤن میں حضرت مفتی محمد لیا قت علی رضوی کے ختم چہلم شریف کے موقع پر سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ پاکستانی ادارے ملا،مودی اتحاد کے پاکستانی ونگ کو ریاست پاکستان میں کھلی چھٹی نہ دیں۔مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے میں حکمران اور فضل الرحمن برار کے شریک ہیں۔بھارت کیساتھ نظریاتی قرب رکھنے والے لیڈر کا پاکستان کے دار الحکومت کے قریب مورچہ زن ہو جانا خطرے سے خالی نہیں۔بھارت کے آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیر پر قبضہ کر لینے کو پاکستان کے فاٹا کو ساتھ ملانے کے ساتھ تشبیہ دینے والی سوچ اور کشمیر کے مسلمانوں پر کیے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم کو پاکستان آرمی کے وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ملانے والا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔عام انتخابات میں دو فیصد ووٹ لینے والی جماعت کا پاکستان پر حکومت کرنے کا خواب پاکستان کی جمہوریت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔جیسے پہلے بھارت نے طالبان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا اب فضل الرحمن کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

جلالی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...