سانحہ تیز گام انتہائی افسوسناک‘ پوری قوم سوگوار شفاف انکوائری ضروری‘ لیگی رہنماؤں کا ردعمل

سانحہ تیز گام انتہائی افسوسناک‘ پوری قوم سوگوار شفاف انکوائری ضروری‘ لیگی ...

  



خان پور (نامہ نگار) سانحہ تیز گام لیاقت پور انتہائی افسوس ناک ہے اتنے بڑے سانحہ پر پوری قوم کا دل آج سوگوار ہے اس حادثہ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

میں شہید ہونے والے مسافروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد ارشد جاوید نے اپنی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماؤں شیخ عماد الدین، چوہدری بلال ارشد، شیخ وقار الدین، حاجی محمد مراد خان رند، محمد ارشد رحمانی، چوہدری آصف حنیف، ناصر خان دشتی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ لیاقت پور کی وجوہات میں متضاد بیانات آنے کے باعث کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں حکومت اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لیے اتنے بڑے سانحہ کا بوجھ مسافروں کو ڈال کر اپنی جان چھڑانے کی چکروں میں ہے بعض عینی شاہدین کے لیے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والی بوگی میں کافی دیر سے سپارکنگ ہو رہی تھی اور جلنے کی بو بھی آ رہی تھی مگر انتظامیہ کو خبردار کرنے کے باوجود بھی اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اس حادثہ کا سبب بنے والی محرکات کا فوری پردہ فاش کیا جائے جس کے باعث 74 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حادثہ کی فوری اورشفاف انکوائری کرائی جائے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے سانحات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

پوری قوم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...