کرپٹ افراد کا احتساب ضروری‘ دھرنوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑے گا‘ طاہر اقبال چودھری

  کرپٹ افراد کا احتساب ضروری‘ دھرنوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑے گا‘ طاہر اقبال ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ آزادی مارچ جتنے دن چاہے مرضی سے بیٹھے مگر قانون کو ہاتھ میں لینے پر ایکشن ہوگا ایسے مارچ سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مولانا کو عوام نے مسترد کیا ہوا ہے تیز گام ایکسپریس حادثہ پر پوری قوم سوگوار شہید اور زخمی ہونیوالوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

مقام عطاکرے۔امدادی ٹیموں کی طرف سے بروقت امدادی کاروائیاں قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مرکز میں شہریوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری آفتاب احمد گجر، سابق ناظم چوہدری جاوید اقبال، رانا شعیب اصغر ایڈووکیٹ، حاجی محمد رفیق رانا، سابق چیئرمین چوہدری حبیب احمد،رانا محمد عثمان، سابق نائب ناظم عابد صادق اور رانا محمد عارف سمیت دیگر موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ تیز گام ٹرین حادثہ پر آج پوری قوم سوگوار ہے یہ بہت بڑا سانحہ ہے اس میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیموں کی طرف سے بروقت پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پانا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا قابل تعریف ہیابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا ہے لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدائت پر مزید حقائق بھی سامنے لائے جائیں گے حکومت کی طرف سے شہید اور زخمی ہونیوالوں کیلئے امداد کا بھی اعلان کردیا گیا اور حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...