صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی پی ایم اے کے نو منتخب صدر ڈاکٹر افتخار‘ جنرل سیکرٹری تنویر احمد باجوہ سے ملاقات‘ مکمل تعاون کی یقین دہانی

  صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی پی ایم اے کے نو منتخب صدر ڈاکٹر ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیکل کاپیشہ خدمت خلق کادوسرانام ہے ڈاکٹردکھی انسانوں کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرکے مسیحا کاکرداراداکرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے پی ایم اے کے نومنتخب صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ، ممبرکورکمیٹی پی ایم اے ڈاکٹرنعیم الدین، صدروائی ڈی اے ڈاکٹرسجاد دستی سے ملاقا ت کے دوران کیاانہوں نے پی ایم اے کی نومنتخب قیادت کومبارک باددیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا وارڈز میں بھرپورڈیوٹی دینے اورکسی قسم کی ہڑتال کاحصہ نہ بننے پران کی تعریف بھی کی انہوں نے یقین دلایاکہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات ماننے کیلئے تیار ہے اورڈاکٹروں کوبھرپورمراعات بھی دی جارہی ہیں لیکن جولوگ مطالبات کے نام پرغریب مریضوں کااستحصال کرناچاہتے ہیں اوراس دنیااورآخرت میں بھی جوابدہ ہونگے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹری کاپیشہ کسی عبادت سے کم نہیں ڈاکٹروں کوچاہیے کہ وہ اپنے مفادات کوپس پشت رکھ کردکھی انسانیت کی خدمت کریں تاکہ دنیااورآخرت میں سرخروہوسکیں اس موقع پر صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بہاولپورڈاکٹرافتخار احمدبھٹی نے ان کے بھرپور تعاون پر صوبائی وزیرسمیع اللہ چوہدری کابھی شکریہ اداکیا۔۔

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...