میپکو‘ریجن بھر میں نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن‘ اربوں کی ریکوری

    میپکو‘ریجن بھر میں نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن‘ اربوں کی ریکوری

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے ریجن بھر میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک ماہ میں 5لاکھ سے زائد ڈیفالٹرز سے 2ارب 41کروڑروپے وصول کرلئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمودکی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجینئرز کی سربراہی میں ٹیموں نے دن اور رات میں آپریشن کرتے ہوئے اکتوبر کے دوران 4لاکھ97ہزار رننگ ڈیفالٹرز سے 2ارب 29کروڑ43لاکھ روپے اور 12ہزار257مستقل نادہندگان سے 11 کروڑ 73 لاکھ روپے وصول کئے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

گئے۔میپکو ملتان سرکل میں 90909رننگ اورڈیڈڈیفالٹرز سے 47کروڑ65لاکھ روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 20788نادہندگان سے 10کروڑ66لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 44813نادہندگان سے 22کروڑ26لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 24645 ڈیفالٹرز سے 23 کروڑ 70لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 79785نادہندگان سے 30کروڑ45لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 50406نادہندگان سے 18 کروڑ85لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 75790ڈیفالٹرز سے 33کروڑ77لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 63642ڈیفالٹرز سے 20کروڑ88لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 58491 رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے 32کروڑ92لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

سریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...