شاہ جمال: ذہنی معذور بیٹے کا حملہ‘بیوہ خاتون جاں بحق‘ ملزم گرفتار

شاہ جمال: ذہنی معذور بیٹے کا حملہ‘بیوہ خاتون جاں بحق‘ ملزم گرفتار

  



شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)ذہنی معذور بیٹے نے کڑی کے وار کر کے بیوہ ماں مار ڈالی۔شاہجمال کے نواحی موضع دانڑیں کی بستی درکھان والا کے رہائشی ذہنی معذور25سالہ محمد جاوید جو کہ یتیم بتایا جاتاہے نے نا معلوم وجوہات پر اپنی ساٹھ سالہ بیوہ ماں حسینہ مائی زوجہ عبدالستار جٹ کھوکھر مرحوم کو کڑی کے متعدد وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دی اور قاتل بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...