ڈیرہ: پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کیلئے منصوبہ تیا ر

  ڈیرہ: پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کیلئے منصوبہ تیا ر

  



ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی۔45 کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے چوک کی کشادگی کے لئے 17 کروڑ روپے سے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

جگہ خریدی جائے گی اور رقبہ چند روز تک حاصل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پل ڈاٹ پر بے ہنگم ٹریفک کی روانی کیلئے چوک کی کشادگی ضروری ہے۔خوبصورت ڈیزائن تیار کرکے ملک کے سنگم چوک کو جاذب نظر بنایا جائے گا۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے اشارے اور دیگر انڈیکٹرز نصب کئے جائیں گے

منصوبہ تیار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...