راجن پور: اینٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی کی رقم دبالی مسائل میں اضافہ‘ چیف آفیسر کی منتیں‘ ترلے

  راجن پور: اینٹی کرپشن نے میونسپل کمیٹی کی رقم دبالی مسائل میں اضافہ‘ چیف ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)نقشہ فیس وکنورنشن فیس کی مد میں ریکور شدہ 62 لاکھ روپے کی رقم محکمہ انٹی کرپشن نے دبالی، 6 ماہ گذر نے کے باوجود محکمہ نے میو نسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ کی، چیف آفیسر بلدیہ بار بار خطوط لکھ چکے مگر (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

محکمہ ٹس سے مس نہ ہوا، شہری نقشو ں کے حصول کیلئے میو نسپل کمیٹی کے چکر کاٹ رہے ہیں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری نقشہ فیس کی مد میں کی جس سے میو نسپل کمیٹی کے مالی معاملات چلائے مگر اب چھ ماہ سے محکمہ انٹی کرپشن رقم میو نسپل کمیٹی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کررہا جس سے میو نسپل کمیٹی کو مالی طور پر مشکلات کاسا منا کر نا پڑرہا ہے یہ باتیں چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی قاضی مسعود الروف الرضوی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی راجن پور شہر کی حدود میں کمرشل مارکیٹوں کے مالکان سے نقشہ وکنورشن فیسوں کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے بعدازاں ایک درخواست کی سماعت پر محکمہ انٹی کرپشن نے میو نسپل کمیٹی اہلکاروں کے ہمراہ نقشہ وکنورشن فیس وصول کرکے رقم اپنے اکاونٹ میں جمع کروائی مگر چھ ماہ گذر نے کے باوجود وصول شدہ رقم چیف آفیسر بلدیہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہ ہونے سے شہری نقشوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں دوسری جانب تاجروں نے حکو مت پنجاب سے نقشوں کی وصول شدہ رقم فوری طور پر بلدیہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...