آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن وقت کی اہم ضرورت ‘ لیاقت بلوچ

آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن وقت کی اہم ضرورت ‘ لیاقت بلوچ

  



ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جمہوری وآئینی بنیادوں پر پر امن احتجاج ہر پارٹی اپنا حق سمجھتی ہے عمران خان کی جدوجہد کا سارا بیانیہ کھوکھلا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

اور جھوٹ و فریب ثابت ہورہا ہے حکومت کی اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے بے کار ٹیم کا ناکام کپتان زیادہ دیر اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتا ۔ شیخ رشید کو سانحہ لیاقت پور کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہئے عمران کی کنٹینر کی تقریروں کی روشنی میں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ جماعت اسلامی ایک اسلامی، جمہوری و انقلابی جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں ، مقامی امیر سے لے کر پاکستان کے امیر تک ارکان جماعت اپنی رائے سے منتخب کرتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ملتان کے نو منتخب اُمراءکی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاقبل ازیں نو منتخب اُمراءسے حلف لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں آزادی مارچ والوں کیلئے دُعا گو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم پاکستانی معیشت کی نہیں عالمی مالیاتی اداروں کی دوست ہے حکومت جھوٹے اعداد وشمار کے گورکھ دھندے میں اپنا سب کچھ گنوا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ تیز گام ٹرین انتہائی افسوسناک ہے اس کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے سانحہ ریلوے حکومت کی غفلت و نا اہلی کا نتیجہ ہے وزیر ریلوے کو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں حکومت کی نا اہلی اور ناکامی عیاں ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں تقرر کے بعد سے کشمیریوں کے حقوق و تحفظ اور کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا جس سے کشمیریوں کے اندر مایوسی پیدا ہورہی ہے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے عوام قومی وسیاسی قیادت اور پارلیمنٹ کو اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا ۔کرتار پور راہداری سکھوں کیلئے اہم سہی مگر راہداری کی آڑ میں انڈیا سے مذاکرات سے کشمیریوں میں ناراضگی جنم لے رہی ہے جہاد کے خلاف فتویٰ دے رہے ہیں کشمیریوں کی مدد کیلئے جانے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کیا تو جماعت اسلامی کال دے گی نوجوانوں میں جذبہ جہاد موجود ہے ۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں بڑے بڑے کشمیر مارچ کررہی ہے کشمیری تنہا نہیں پاکستانی عوام اُن کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے جھنڈے اپنے نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی ۔ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں ۔ ملک کے مسائل کا حل صرف قر آن وسنت کے عادلانہ نظام میں ہے جس کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ۔ تقریب میں ڈاکٹرحفیظ انور نے ضلعی نائب امیر جبکہ نو منتخب امراءڈاکٹر عبداللہ (ملتان شرقی)،ڈاکٹر خالد رشےد (ملتان غربی) ،اسد منےر (ملتان شمالی)ڈاکٹر اورنگزےب(ملتان جنوبی) ملک محمد طارق (مےونسپل کمیٹی شجاعباد) حکےم اظہار الحق (مےونسپل کمیٹی جلالپور)ڈاکٹر محمود الحسن ( ملتان صدر) پےر عزےز الرحمن حامد بودلہ (تحصیل شجاعباد) مجےب الرحمن لانگ (تحصیل جلالپور ) کے لئے حلف اٹھاےا جبکہ صوبائی سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی ،صوبائی نائب امیر میاں آصف محمود اخوانی ، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، اطہر عزیز ایڈووکیٹ، میاں منیر احمد بودلہ، کنور محمد صدیق، شیخ اسرار حسین، فرحال ملک شریک تھے۔

لیاقت بلوچ /شیخ رشید

ڈیرہ ‘ اوچشریف (سٹی رپورٹر ‘ نامہ نگار ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ارکان ِ جماعت مستقبل کے سیاسی منظر نامے میں جماعت اسلامی کو ایک بڑی طاقت بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کریں. (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

واضح مو¿قف اور دو ٹوک بیانیئے کی بنیاد پر آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں حصّہ لیں گے، جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازی خان کے اجتماع ارکان میں تمام ارکان اور نومنتخب تحصیلی اور مقامی ا±مراء سے حلف لینے کے بعد انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کی ارینجمنٹ سے وجود میں آتی رہیں اور ملک کو حقیقی جمہوریت سے دور رکھا گیا اور اب یہ حقیقت زیادہ کھل کر سامنے آگئی ہے ضرورت اس بات کی ھے کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں اور سیاسی میدان کو سیاسی جماعتوں کے حوالے کردیں. آزاد اور خودمختار الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات پاکستان کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نذر ہونے سے بچایا اور پاکستان کے کروڑوں عوام کو اہل کشمیر کی پشت پر کھڑا کردیا. 22 نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں عظیم الشان کشمیر مارچ سے سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے. قبل ازیں لیاقت بلوچ نے ا±مرائے تحصیل رانا انیس قمر رشید احمد اختر، ڈاکٹر اشرف بزدار، مقامی امراء انجنئیر سجاد احمد بلوچ، عبد الغفور، سردار شہر یار خان، اعجاز حسین لنگاہ، سیف اللہ قیصرانی اور حفیظ اللہ قیصرانی سے حلف لیا۔اس موقع پر رکن مرکزی مجلس عاملہ وشوری شیخ عثمان فاروق، امیر ضلع جاوید اقبال بلوچ عبد المقیت چوہدری، پروفیسر عطامحمد جعفری، غنا محمد گجر، شیخ عبدالستار، سعد فاروق اور منیر احمد کلاچی بھی موجود تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ,مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد وارن,جام حضور بخش لاڑ نے خیر پور ڈاہامیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میںپستی جا رہی ہے لیکن حکمران سب اچھا کہہ رہے ہیں اقتدار میں آنے والے حکمران عوام سے کیے گئے وعدے بھول گئے ہیں نوکریاں اور گھر دینے کی باتیں کرنے والے کہاں ہیں انہوں نے کہا عوام اب حکمرانوں سے بخوبی واقف ہو چکے ہیں اب انکی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن کے مطالبات مان لیے جائیں اس میں بہتری ہو گی عوام اب حکومت سے تنگ آ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں ,مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد وارن نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے خلاف جتنی مرضی سازشیں کر لیں اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا میاں نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو زیادتی ہے ,ضلعی کسان صدر جام حضور بخش لاڑ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کسان بھی سخت پریشان ہیں ہر طبقہ اس مہنگائی کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتا ہے،۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...