قندیل بلوچ قتل کیس ‘ ملزم عارف کی ضمانت منظور ‘ رہا کرنیکا حکم

  قندیل بلوچ قتل کیس ‘ ملزم عارف کی ضمانت منظور ‘ رہا کرنیکا حکم

  



ملتان (وقائع نگار)ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزم عارف کی درخواست ضمانت وکلاء دلائل کے بعد دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمہ کی سماعت پر مقتولہ کے والد عظیم ماہڑہ اور والدہ انور مائی بھی عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت سے نکلتے ہی والدین رو پڑے۔تفصیل کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے فیصلے کے بعد گرفتار ہونیوالے مفرور بھائی کی ضمانت پر سماعت ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے کی۔ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

عدالت میں ملزم عارف کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کے خلاف مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل پر اکسانے کا الزام ہے، قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا الزام غلط ہے، اسے انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ بے قصور ہے۔ اس لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

رہا کرنیکا حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...