سموگ کا خدشہ‘ بھٹوں‘ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز‘پولیس کارروائی شروع

  سموگ کا خدشہ‘ بھٹوں‘ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز‘پولیس کارروائی شروع

  



خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہنے سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں، فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات نے مٹی کے برتن بنانے والی 4 بھٹیوں کے مالکان کو کام بند کرنے کے نوٹسز جاری کئے تاہم ایک مالک نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کام بند نہ کیا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے ریسکیو 1122 کی مدد سے آگ بجھوا کر بھٹی پر جاری کام رکوا کر بھٹی سیل کردی اسٹنٹ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ بھٹی مالک محمد اقبال اور محمد ناصر کے خلاف کے تھانہ سٹی میں اندراج مقدمہ کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے - مزید برآں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ31 دسمبر تک سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں اور دیگر انڈسٹریز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...