کشمیر لہو لہو‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے‘ ریلیاں‘ نعرے بازی

  کشمیر لہو لہو‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے‘ ریلیاں‘ نعرے بازی

  



ملتان‘ راجن پور‘ لیہ‘ ڈیرہ‘ رحیم یار خان (سٹی رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) کشمیر کی جدوجہد آزادی تک پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ان خیالات کاا ظہار ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی ہزاروں انسانی جانوں کاقاتل ہے اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پوری(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

دنیا میں اب کشمیر کی آزادی کیلئے عوام سڑکوں پر ہیں ہندوستان کشمیر پر ظالمانہ تشدد بند کرے اس موقع پر عاصم بھٹہ، ساجد حفیظ، حاجی خلیل راں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کبھی بھی اس سے جدا نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کیلئے ہمیں قربانیاں دینی پڑیں تو ہم دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے بھارت کشمیریوں پر تشد د کرنا بند کرے ورنہ بھارت ایک نہ ایک دن ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گاریلی میں ملک ربنواز، صوفی رانا اجمل بابر، سمیع خان، احمد خان اویس قریشی، سہیل خان ودیگر شریک تھے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں کشمیری بھائیوں کے حق میں اور مودی مخالف ریلیاں اور سیمینارکا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پبلک اسکول راجن پور، دانش ا سکول فاضل پور،بارڈر ملٹری پولیس،سوشل ویلفیئر آفس اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔جس میں میں اداروں کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔بھارت کشمیری بھائیوں پر ظلم بند کرے۔ کشمیر آوور احتجاجی اجتماع ہفتہ وار منانے کا بنیادی مقصد کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو زندہ رکھنے اور پاکستانی عوام کی تائیدو حمایت کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔یہ بات مقررین نے کشمیر آوور احتجاجی اجتماع کے موقع پر مقامی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔مقررین میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،ڈائریکٹر کیمپس غلام عباس بھٹی شامل تھے۔احتجاجی اجتماع میں اسسٹنٹ کمشنرز نیاز احمد،فاروق احمد،سلیمان احمد،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،ڈی ڈی کالجز عمیر عاصم،ڈی ڈی سماجی بہبود مشتاق حسین وضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی اجتماع میں طلبہ نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت پر مبنی ٹیبلو،خاکے،ترانے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومیں تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہی ہیں اور پاکستانی عوام کا جوش و خروش سے کشمیریوں کی آزادی کی تائید و حمایت اُن کی زندہ دلی کا عملی مظہر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ریلی بمبئے ہوٹل چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،دیگر افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود دتھے۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائیگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی رہنماء راجہ سولنگی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں پارٹی کارکنان نے پاورشوکامظاہرہ کیااورکشمیرکے حق میں نعرے بازی کی‘ ریلی نورے والی پل سے ڈی سی چوک تک نکالی گئی‘ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سولنگی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے‘ ملک جن مسائل سے دوچارہے اس وقت ملک کوبلاول بھٹوزرداری جیسے قائدکی ضرورت ہے جوملک کومسائل کی دلدل سے نکال سکے‘ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں پربھارتی جارحیت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘ حکومت کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے‘ اس موقع پرسردارعظیم سولنگی ایڈووکیٹ سمیت پارٹی کارکنان کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...