گڑھ مہاراجہ‘ غلط آپریشن سے طالبعلم کی آنکھ بری طرح متاثر

  گڑھ مہاراجہ‘ غلط آپریشن سے طالبعلم کی آنکھ بری طرح متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار) ڈاکٹرنے 19سالہ طالب علم کی آنکھ کی حساس وین کاٹ دی، تحصیل احمد پور سیال گڑھ مہاراجہ کے رہائشی 19سالہ نویں کلاس کے طالب علم ذیشان حیدر کا ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس پر ذیشان کے ناک پر چوٹ لگ گئی تھی اور وہ آپریشن کروانے کیلئے چرچ روڈ جھنگ ایک پرائیویٹ کلینک پر گئے جہاں پر ذیشان سے آپریشن کی مد میں فیس بھی لے لی گئی اور ناک کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر ممتاز بلوچ کی غفلت،لا پروائی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے ذیشان آنکھ سے معذور ہو گیا۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ذیشان کے بھائی محمد راشد نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے علاوہ دیگر اتھارٹیز کو کارروائی کیلئے تحریری درخواست گزار دی۔ راشد کا کہنا تھا کہ غلط آپریشن کی وجہ سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہو ا ہے اور وہ شدید ذہنی کوفت اور پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے حکام بالا سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے درخواست 4نامزدملزمان کے خلاف گزاری گئی ہے جس میں ڈاکٹر ممتاز بلوچ،ڈاکٹر الیاس محمد امجد اور محمدنواز ڈسپنسر شامل ہیں۔درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر ممتاز بلوچ سول ہسپتال جھنگ میں بھی پریکٹس کرتے ہیں اور پرائیویٹ کلینک بنا کر امجد اور نواز ڈسپنسر کے ذریعے جھنگ کی سادہ لوح عوام کو لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں سے سرعام کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثر