ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں‘ ڈپٹی کمشنر کا نو تعمیر شدہ جیل کا دورہ‘ مختلف شعبوں کا معائنہ

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں‘ ڈپٹی کمشنر کا نو تعمیر شدہ جیل کا دورہ‘ مختلف ...

  



لودھراں (نما ئند ہ پاکستا ن) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدر ی منیر احمد کے ہمراہ نو تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سینئر سول جج و ایڈمنسٹریٹو آفیسر راشد نواز، ایس پی جیل علی گوہر چوہان، محمد کامران بھی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

کے ہمراہ تھے۔ ایکسین بلڈنگز غلام عباس ورک نے انہیں جیل کی تعمیر اور مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ جیل کی ایس این ای منظور ہو چکی ہے جلد ہی بھرتیاں شروع کر کے جیل کو فعال کر دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ جیل میں بجلی، گیس، سیوریج اور دیگر نظام سب فعال ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے مزید بتایا کہ جیل 70ایکٹر رقے پر رقبے پر بنائی گئی ہے اس پر اب تک 1328ملین روپے خرچ کیئے جا چکے ہیں۔ بعدازاں انہوں نے جیل کے مختلف شعبہ جات بھی دیکھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...