صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 67اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی

  صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر 67اساتذہ کی گریڈ 20میں ترقی

  



جام پور (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر صوبہ بھر کے 67اساتذہ کو گریڈ بیس میں ریگولر ترقی دے دی ہے۔ راجن پور کے ڈی ای او حشمت علی لنگاہ۔ چوہدری نور احمد شامل۔ڈی ای او حشمت علی لنگاہ کو ڈائریکٹر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

تعلیمات لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عشمان بزدار نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر اچھی شہرت کے حامل اساتذہ کرام جن میں راجن پور کے ڈی ای او حشمت علی لنگاہ۔ پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول نمبر ایک راجن پور چوہدری نوراحمد کو باقاعدہ طور پر گریڈ بیس میں ترقی دیتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان سے روشن بادشاہ۔ پرویز اقبال۔ محمد عابد۔ محمد الطاف سیال۔ اطہر علی لیہ سے سابق سی ای او محمود حسن۔ ملک اختر حسین۔ لودھراں سے فضل محمد۔ ڈیرہ غازی خا ن کے ڈاکٹر عابد حسین۔ فدا حسین سعیدی۔وہاڑی سے محمد امین ودیگر شامل ہیں۔ ایک سوبیس کیسوں کا جائزہ لیا گیا جن میں متعدد کیس انٹی کرپشن اور دیگر عدالتوں زیر سماعت ہونے۔ اور اے سی ار خراب ہو نے کی بنا پر ترقی میں شامل نہ کیے گئے۔ سابق سی ای او تعلیم ملتان۔ راجن پور شمشیر احمد کا کیس انٹی کر پشن میں ہو نے کی بنا پر ترقی میں شامل نہ کیا گیا ہے۔

ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...