بچت کی عادت ڈالنے اور اسکی شرح بڑھانے کیلئے آگاہی مہم بہتر نتائج دے سکے گی‘ بہادر شاہ‘ آغا ظہیر عباس شیرازی کا سٹیٹ بینک میں تقریب سے خطاب

  بچت کی عادت ڈالنے اور اسکی شرح بڑھانے کیلئے آگاہی مہم بہتر نتائج دے سکے ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) بچت کی عادت ڈالنے اور اس کی شرح بڑھانے کیلئے آ گاہی مہم بہت بہتر نتائج دے سکتی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں نیشنل سیونگز پاکستان کی طرف سے 25 ہزار روپے انعامی بانڈز کی 31 ویں قرعہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ا ندازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی کمشنرٹیکسز سید بہادر شاہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے عوام میں بچت کی شرح پاکستان سے بہت زیادہ ہے جو مشکل وقت میں ان کے ملک کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے بھی کام آتی ہے۔ نیشنل سیونگز ایسا ادارہ ہے جس پر کئی دھائیوں سے لوگ اعتماد کرتے ہیں او ر یہی اس کی کامیابی کی علامت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈرا کمیٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان آغا ظہیر عباس شیرازی، چیف منیجر سٹیٹ بینک سرفراز احمد ندیم، زونل ہیڈ نیشنل سیونگز ملتان محمد اسلم ضیاء نے نیشنل سیونگز کی مختلف انعامی اوربچت سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ان کی شفافیت اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے انعامات جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ خوش نصیبی دیگر لوگوں کو بھی حاصل ہوسکتی ہے اگر وہ بھی نیشنل سیونگز کی سکیموں میں سرمایہ کریں۔ قرعہ اندازی میں پانچ کروڑ کا پہلا انعام 143553 نے حاصل کیا۔ ڈیڑھ ڈیڑھ کروڑ روپے کے تین انعامات 405373،022326 اور 388281 نے حاصل کیے جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 خوش نصیب شامل ہیں۔

مہم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...