صادق حسین قریشی کے بڑے بھائی نواب عاشق کا انتقال‘ آج شام ساڑھے 4بجے دربار بہاؤ الدین کے احاطہ میں نمازجنازہ‘ عمران خان کا اظہار افسوس
ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے بڑے صاحبزادے نواب عاشق حسین قریشی گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) 2نومبر صبح 11بجے پولو گراؤنڈ ریس کورس پارک لاہور میں ادا کی جائیگی۔ جبکہ شام ساڑھے چار بجے دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے احاطہ میں نماز جنازہ ادا کی جائیگی اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد دربار حضرت بہا ء الدین زکریا? کے احاطہ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم کرکٹ کے ایک اچھے کھلاڑی تھے اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی اور دیرینہ دوستوں میں ان کاشمار ہوتا تھا۔ مرحوم کی اچانک وفات پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹرکے ذریعے افسوس کرتا ہوئے کہا ہے مرحوم عاشق قریشی ہمیشہ مشکل وقت میں میرے ساتھ رہے۔ شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں ساتھ دینے والے وہ پہلے انسان تھے۔ تحریک انصاف کے بانی کارکنوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔
انتقال