جنگ ہو یا اَمن سکھ یاتر یوں کیلئے پاکستان کے دوروازے کھلے ہیں،گورنر پنجاب

  جنگ ہو یا اَمن سکھ یاتر یوں کیلئے پاکستان کے دوروازے کھلے ہیں،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ کر تار پورراہداری منصوبہ سے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کی توقع ہے اس میں کوئی شک نہیں جنگ ہو یا اَمن بھارت کے سکھ یاتر یوں کیلئے پاکستان کے دوروازے کھلے ہیں۔باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کی تقر یبات کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت 24گھنٹے کام کر رہی ہے اور9نومبر کو ہی وزیراعظم عمران خان کر تار پوراہداری منصوبہ کا افتتاح کر یں گے۔ بھارت سے من موہن سنگھ سمیت جوبھی سیاستدان کر تار پورکی افتتاحی(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

تقر یب میں آئے گا اس کو ویلکم کر یں گے۔بابا گر ونانک کے جنم دن کی تقر یبات میں شر کت کیلئے آنیوالے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائیگا۔ وہ جمعہ کے روز بابا گرونانک کے550 ویں جنم دن کی تقر یبات کا جائزہ لینے اور بھارت سے سونے کی پالکی کے ہمراہ آنیوالے سکھ یاتریوں سے ملاقات کے بعدمیڈیا کو بر یفنگ دے رہے تھے جبکہ اس موقع پرتحریک انصاف کے ایم پی اے مہندر پال سنگھ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر،پر دھان پاکستان سکھ گوردورا پربندھک کمیٹی ستونت سنگھ،ہر ویندر پا ل سنگھ سر نا،ڈی سی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی سکھ یاتر یوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں جس میں سکھ یاتر یوں نے ننکانہ صاحب میں کیے جانیوالے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے تمام انتظامات پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو جتنی آزادی اور تحفظ ہے اسکی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اقلیتوں کے بچوں کی حفاظت ہم اپنے بچوں کی طر ح کر تے ہیں اور جہاں کہیں بھی کوئی ظلم یا ناانصافی ہوگی وہاں حکومت آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگا۔

گور نر پنجاب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...