جھوٹ بولنے پر عمران صاحب کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہئے، مریم اور نگزیب

  جھوٹ بولنے پر عمران صاحب کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہئے، مریم اور نگزیب

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ عوام کے سمندر سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں، جتنا مرضی روئیں آپ کو این آر او نہیں دیں گے،عمران صاحب اسلام کو اپنی جھوٹی سیاست کے لئے استعمال کرنے پر اللہ تعالی سے معافی مانگیں۔ جمعہ کو ایک بیان انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تقریر، جادو ٹونا، دھمکی، گالی اور کوئی جھوٹ اب کام نہیں آئے گا، آپ کو گھر جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کہ عمران صاحب پاکستان کے عوام آپ کی نالائقی، نااہلی، عوام دشمنی اور جھوٹ سے آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ دیکھیں پتہ چل جائے گا کس نے کہاں سے پیسہ لیا اور کون کس کا ایجنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کے ہوتے ہوئے ملک کی تباہی کے لئے کسی اور کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کے بیٹے کہاں ہیں؟ ان کی معلومات بھی قوم کو بتائیں۔انہوں نے کہاکہ اس ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے پر عمران صاحب کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کو ایک نالائق اور نااہل سربراہ ملا ہے کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کا سربراہ کھلنڈرا، کوئی سمت اور وژن نہ ہو تو ٹیم کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔

مریم اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...