ہرسیاسی جماعت کااپنا ایجنڈا، لیکن عمران نیازی کے استعفیٰ پر متفق ہیں: امیر مقام

ہرسیاسی جماعت کااپنا ایجنڈا، لیکن عمران نیازی کے استعفیٰ پر متفق ہیں: امیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اگرچہ تمام سیاسی جماعتوں کااپنا اپنامنشور اور ایجنڈاہے مگرایک بات پرتمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ عمران نیازی کوگھرجاناچاہئے کیونکہ وہ ملک کیلئے رسک بنتاجارہاہے،عمران نیازی حکومت کی16ماہ میں جتنی رسوائی ہوئی ہے اس کی تاریخ نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کاکام عوام کی خدمت کرنانہیں بلکہ عوام سے جھوٹ در جھوٹ بولنا،یوٹرن لینا،سابقہ حکومت کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنا،محض الزام تراشی کرنااورعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکناہے،عمران خان کہاکرتے تھے کہ اگرمیرے خلاف صرف2ہزارلوگ سڑکوں پرنکل آئے تومیں مستعفی ہوجاؤں گالیکن آج کروڑوں لوگ سڑکوں پرنکلے ہیں اور فضاگوعمران گوکے فلک بوس نعروں سے گونج رہاہے مگرعمران نیازی نہ صرف اپنے دعویٰ بھول گئے ہیں بلکہ حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادی مارچ کے جم غفیرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آزادی مارچ میں قائدمیاں محمدنوازشریف کی ہدایت پربھرپورشرکت کی ہے اورقائد کے آوازپرلبیک کہنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کواب خودبھی احساس ہوناچاہئے اوراعتراف کرلیناچاہئے کہ حکومت کی باگ ڈوراس کے بس کی بات نہیں ہے،عمران نیازی کوبنی گالامیں مرغیوں اورکٹوں کافارم کھولناچاہئے وہ حکومت چلانے کے قابل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اب نہ صرف قائدنوازشریف کے پاکستان کیلئے ترس رہے ہیں بلکہ پرانے پاکستان کی بحالی کیلئے نوافل اداکررہے ہیں

مزید :

صفحہ اول -