استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں میلاد ریلی
ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیم متحدہ سنی آئمہ کونسل کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت و استقبال ربیع الاول میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،ملک حبیب کارلو،عامر وینس قادری،رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
قاری اشفاق عطاری،قاری عمران عطاری،قاری شوکت عطاری اورقاری محمد علی کارلو نے کی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری نے کہا کہ حضوراکرم ؐ کی آمد سے کائناب نورمحمدی سے منور ہوگئی۔زمانہ جاہلیت کا خاتمہ ہوا اورانسانو ں کو عظمت عطا ہوئی۔خواتین کو معاشرے کا اہم فردتصور کرکے انکے حقوق متعین کئے گئے۔الغرض ولادت مصطفےٰ نے دنیا کو ایک عظیم انقلاب سے آشنا کیا۔ظلم وجبر کا خاتمہ ہوا وردنیا محبت و اخوت کے عظیم رشتوں سے منسلک ہوئی۔آج بھی امت مسلمہ اپنے پیارے نبی کو عقیدتوں کا خراج پیش کرنے کیلئے جشن ولادت دھوم دھام سے مناتی ہے۔ملک حبیب کارلو اورعامر وینس قادری نے کہا کہ اپنے نبی کا جشن ولادت منانا ایک عظیم سعادت ہے۔
ریلی