سالانہ میلاد ریلی کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ

      سالانہ میلاد ریلی کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام 28 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد کے معاونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر عظیم الشان بین المذاہب اور بین المسالک میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں مختلف مذاہب و مسالک کی سرکردہ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

شخصیات سمیت سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی،کاروباری شخصیات اور عمائدین شہر نے شرکت کی،جن میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری،میاں ریاض احمد،خالد جاوید وڑائچ،راؤ عبدالقیوم شاہین،علی سخنور،حاجی محمد رفیق شیخ،راؤ مظہر الاسلام،اختر عالم قریشی،شیخ عمران ارشد،راؤ عارف رضوی،خواجہ شفیق اللہ البدری،مرزاارشدالقادری،یاسر ارشاد دیوان،بشارت عباس قریشی،پیر افضل فرید چشتی،بابو عبدالمجید،منشور قادری،میجر محمد اقبال چغتائی،شاہد اکرام حامدی،حافظ منظورالہی قریشی،ثمر حامدی،شکیل حامدی،سرفراز نیازی،حافظ ظفر قریشی حامدی،مسعود خالد علوی،قاری حنیف انصاری،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،قاری نذر حسین خضری،قاری توفیق حامدی،پیر افضل فرید چشتی،کامران عالم نقشبندی،پیر رضوان سیفی،حکیم ذیشان سیفی،شفقت طلال تاشفین،انجینئر فخرالاسلام بھٹہ،علامہ شوکت فیضی،قاری تنویر سعیدی،سید دلاور شاہ،اشفاق ندیم ایڈووکیٹ،سلمان الہی قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر طیب ملک،رانا عرفان الاسلام،علامہ شاہد اسلام قمری،محبوب علی قادری،،فیاض حامدی،سلیم حامدی،عرفان حامدی،غلام حسین فریدی، اوردیگر نے شرکت کی۔مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاویداختر انصاری،متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری اور سیکرٹری جنرل راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ حضور کی آمد سے رنگ ونسل کے تفاخر اورحسب نسب کے غرور سب ختم ہوگئے جبکہ فضیلت کا معیار فقط تقویٰ کو قراردیا گیا۔جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر خوشیوں کا اظہارربِ کائنات کے حضوراس کی عطاکردہ عظیم نعمت پر اظہار تشکر ہے جس کی ذاتِ عالی ہرعہد کے انسان کیلئے ہدایت ورہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ظلمت و بربریت اور ظلم واستبداد کے ہردور میں انقلاب کے متلاشیوں کیلئے ایک روشن،سیدھا اور سچا لائحہ عمل صرف اور صرف رسول اعظم کی سیرت میں پوشیدہ ہے جس کی پیروی نہ صرف دنیاوی زندگی بلکہ بعد از موت بھی کامیابی کی ضمانت اور خالق کے حضورسربلندی کا باعث ہے۔اتحاد بین المسلمین کے داعی مختلف مکاتب فکر کے مقتدر علماء کرام علامہ قاری ابوبکر عثمان الازہری،علامہ مجاہد عباس گردیزی اورعلامہ عبدالحنان حیدری نے مرکزی میلاد کمیٹی کی اس کاوش کو سراہا جس میں مسلکی حدود سے بالاترہوکر میلاد ریلی میں شرکت کی دعوت ایک خدا،ایک نبی اور ایک قرآن کے ماننے والے تمام افراد کو پیش کی جاتی ہے۔کانفرنس میں اتحاد بین المذاہب کی اہمیت کے پیش نظر ملتان میں بسنے والے دیگر مذاہب کے نمائندہ افراد پادری نعیم جاوید اور ڈاکٹر کشور مراد کو بھی مدعو کیا گیا۔ہندو، اور مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے نمائندہ رہنماؤں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن وسلامتی خصوصاًمملکت پاکستان میں امن وسلامتی کے قیام میں بین المذاہب اخوت و بھائی چارے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ محسنِ انسانیت کی ولادت کے پرمسرت موقع پر اپنے مسلمان بھائیوں کی خوشی میں شریک ہونا ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے جس کو مستقبل میں مزید آگے بڑھنا چاہیے۔علماء و عمائدین علاقہ نے میلادریلی کے28 برس مکمل ہونے پر مرکزی میلاد کمیٹی کو مبارکباد کاپیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں اپنے مقام و منصب کے مطابق رسول اعظم کی آمد کے اس جشن میں شرکت کی دعوت معاشرے کے ہرفرد تک پہنچانے کی بھرپورکوشش کریں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...