صحت مند معاشرے کیلئے سپورٹس کا بنیادی کردار‘ مسز شاہدہ احمد کا تقریب سے خطاب

  صحت مند معاشرے کیلئے سپورٹس کا بنیادی کردار‘ مسز شاہدہ احمد کا تقریب سے ...

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلے کھیل بنیادی کردار ادا کر تے ہیں کھیل کے میدان آباد کرکے ہسپتالوں کو ویران کیاجاسکتاہے محکمہ پاپولیشن کی طرف سے منعقد کردہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی ایک سنگین مسئلہ ہے صحت مند معاشرے کیلے کھیلوں کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنا بھی ضروری ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی سے ہر شہری کو سنجیدگی سے نہ صرف جائزہ لینا چاہیے بلکہ اس پر قابو پانے کیلے اپناقومی کردار اداکرناچاہیے۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلے بھرپورا قدام کررہی ہے۔انہوں نے شور کوٹ کینٹ میں کھیل کے گراؤنڈ کیلے بھی اپنے مکمل تعاو ن کا یقین دلایا۔ ا س موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راؤ راشد حفیظ اور دیگر افسران ومعززین علاقہ اورکھیل کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخرمیں انہوں نے نمایاں کھیل پیش کرنے والے کھیلاڑیوں میں ٹرافی،شیلڈ اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے ہیں۔

مسز شاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...