حکومت علاقائی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ اویس دریشک
جام پو(ر نامہ نگار) تحریک انصاف کی حکومت علاقائی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن مارج میں ہو نگے۔ نئے نظام میں بلدیاتی ارکان اور تحصیل کونسل باختیار ہو نگے۔ سابق دور میں چیرمینوں کو بے اختیار کرکے تخت لاہور نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھ لیے تھے۔ جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیاجس کی سزا میاں برادران آج بھگت رہے ہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد اویس خان دریشک نے سابق ضلع(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مولانا کا دھرناعوام کے حقوق کے لیے نہ ہے بلکہ اپنی ذات کے لیے ہے۔مولانا ہر جمہوری حکومت کے علاوہ مشرف سمیت دیگر فوجی حکومتوں کو حصہ بھی رہے ہیں۔ مولانا کوچائے تھا کہ انڈیا اور کشمیر کی موجودہ صورت حال کے تحت دھرنا دینے کی بجائے موجودہ حکومت کا ساتھ دیتے۔ ناموس رسالت کا نام لے کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام باشعور ہیں۔ الیکشن میں خوب ان کا احتساب کریں گے۔
اویس