زکریا یونیورسٹی‘ پی ایس ایف کارکنوں کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

  زکریا یونیورسٹی‘ پی ایس ایف کارکنوں کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے کارکنوں نے طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔تفصیل کے مطابق پی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے بلال رفیق، راحیل گجر، مہرنوید، ایاز شاہ، مجاہد جٹ، طاہر اسماعیل، فیصل ڈھلوں اوردیگر نے شعبہ فوڈ سائنسز کے طالب علم وسیم ریاض بھٹہ کو کنٹین پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا،چہرے اور جسم پر بھی زخم آئے، بعد ازں وہ اس کی جیب سے فیس کی رقم 30 ہزارروپے نکال کر فرار ہوگئے جس کے بعد وسیم نے آر او ڈاکٹر ریحان شیخ کو درخواست دی جس میں کہاگیا ہے کہ پی ایس ایف کے طلبا اور ان کے ساتھ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

مسلح آؤٹ سائیڈرزنے اس کو تشدد کانشانہ بنایا اور اس سے رقم لوٹ لی‘ ان کے خلاف کارروائی کی جائے جس کے بعد یونیورسٹی حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔

تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...