کوٹ ادو‘ بس نے کار روند ڈالی‘ دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  کوٹ ادو‘ بس نے کار روند ڈالی‘ دو خواتین سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو‘ کروڑ لعل عیسن‘ چوک سرور شہید‘ کہروڑ پکا‘صادق آباد‘ سنانواں‘ خانیوال (سپیشل رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) بس نے کار کو ٹکر مار دی‘ جس میں خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے تین شدید زخمی کار ہوگئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے تقریباََساڑھے پانچ بجے چوک سرور شہید کے نواحی اڈا واندڑ پر ملتان سے ڈیرہ اسماعیل خان جانیوالی راناجہانزیب ٹرانسپورٹ سروس کی بس نمبری 2355/lysٹرالر کو اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی مہران(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

کار نمبر 2834/M.Nسے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی کار میں سوار ڈرائیور محمد سرور،ثریا بی بی اور رافع زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ثمینہ بی بی۔ذکیہ بی بی اور تین سالہ بچی مدیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچادیا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد خطرناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا حادثہ میں مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق تحصیل کروڑ لعل عیسن وارڈ نمبر 7سے ہے جوکہ کروڑ سے ملتان جارہے تھے آئے روز جان لیوا حادثات کا سبب بننے والی رانا جہانزیب ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹرانسپورٹ کمپنی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوا حی علا قہ ماڑی بھا گو خان میں تیز رفتار ٹر یکٹر ٹرا لی نے موٹر سا ئیکل سوار وں کو ٹکر مار کرزخمی کر دیا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے 65سا لہ خا تون فیض الہٰی مو قعہ پر دم توڑ گئی جبکہ دو 15سا لہ سجاد اور اس کی وا لدہ سردار بی بی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے۔ احمدپورلمہ بھونگ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماہی چوک کے رہائشی یٰسین نامی نوجوان موقع پر جاں بحق اور محمد عرفان شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیکر ٹی ایچ کیو صادق آباد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ غریب محنت کش دوکمسن بھائی ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے کھر غربی کے نزدیک رہائشی محنت کش محمد بلال کے بیٹے احسان اور دانش گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ گھر کے نزدیکی تالاب میں چھوٹا بھائی احسان گر گیا وہاں پر موجود بڑے بھائی دانش نے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے تالاب میں چھلانگ لگا دی لیکن پانی گہرا ہونے کی وجہ سے دونوں پانی میں ڈوب کر جابحق ہوگئے۔بچوں سنانواں ہسپتال لایا گیا لیکن طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہارگئے تھے۔ شہر موڑ کبیروالہ پر بس کی ٹکر سے نامعلوم بزرگ راہگیر شخص جاں بحق ریسکیو1122کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ریسکیونے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالہ منتقل کردی ہے۔
بس کار