ٹرینوں میں ٓگ بجھانے کے آلات اور ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ مستقل تعینات کیا جائے،سی ای او رحلہ انٹرنیشنل علی رضا 

ٹرینوں میں ٓگ بجھانے کے آلات اور ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ مستقل تعینات کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)سیاحت کے عالمی ادارے رحلہ انٹرنیشنل کے CEOعلی رضا نے ٹرین حادثہ پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی لاپرواہی نے بیسیوں لوگوں کی جان لے لی۔ غلطی یا مجرمانہ غفلت تحقیق کے بعد کی بات لیکن اصل سانحہ حفاظتی عملہ، تدابیر اور سامان کے موجود نہ ہونے سے ہوا۔ انہوں نے حکومت، سفری محکموں اور کمپنیوں پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کی سواری کو ہر ممکنہ حادثے سے بچاؤ کے تربیت یافتہ عملہ اور آلات سے لیس ہونا چاہیے تاکہ قیمتی جانوں اور وسائل کے ضیاع سے محفوظ رہا جاسکے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات کا سدباب ہوسکے۔ 

مزید :

کامرس -