علاقائی تجارت کو فروغ دیکر برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، راولپنڈی چیمبر

         علاقائی تجارت کو فروغ دیکر برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، راولپنڈی چیمبر

  



  راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے سارک ممالک کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ہمیں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے ازبکستان،  قزاقستان اور تاجکستان  میں پاکستانی مصنوعات کی زبر دست مانگ ہے ہمیں روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں میں بھی سرمایاکاری کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ فضائی رابطوں کے ساتھ ساتھ زمینی خاص طور پر ریلوے نیٹ ورک کو فروغ دے۔ بینکنگ چینلز بہتر کیے جائیں۔ کسٹم ٹیرف آسان کیا جائے تاکہ ایکسپورٹرز کو فائدہ ہو اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔ ان ملکوں میں پاکستانی مصنوعات خاص طور پر ٹیکسٹائل، ملبوسات، لیدر، پھلوں آم، کینو اور چاول کی کافی مانگ ہے۔ صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پاکستان اور چین سمیت خطے کے ممالک کیلئے نفع بخش سرمایہ کاری کا نادر موقع ہے اور یہ منصوبہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے نیٹ ورکنگ کا کردار ادا کرے گا گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لئے معاشی ترقی کی نئی رائیں کھولے گا۔  تاجربرداری کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان کرے تاکہ صنعتکارو تاجر علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے ابھرتے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔

مزید : کامرس


loading...