ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا دوروں کا بلا ناغہ سلسلہ جاری

  ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا دوروں کا بلا ناغہ سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا شہر کے اچانک دوروں کا سلسلہ بلا ناغہ گیارویں روز بھی جاری رہا۔اس حوالے سی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے الصبح تاجپورہ، تاج باغ، ہربنس پورہ، سلامت پورہ، کنال روڈ، فتح گڑھ، عامر ٹاون، مغلپورہ، رام گڑھ،انگوری سکیم اور متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمدنے  صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر عملے کی سرزنش کی اور صفائی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شہر کو صاف کرنے کے حوالے سے دن رات محنت کرنا ہو گی۔ صفائی میں کسی قسم کی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض میں غفلت برتنے پر کسی افسر کی بچت نہیں ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ سر گرم عمل ہے اور صفائی ستھرائی میں بہتری کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں۔ مزید براں سربراہ کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ ایل ڈبلیو ایم سی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔محکمہ ہر صورت شہریوں کر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہے وہیں شہریوں سے بھی ا پیل ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی کے حوالے سے شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -