گندم کی شاندار فصل کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، محکمہ زراعت 

گندم کی شاندار فصل کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے، محکمہ زراعت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ زراعت نے گندم کی بمپر کراپ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاران کاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر نے کی ترغیب دیں تاکہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول سمیت آئندہ سال کیلئے مقرر کردہ گندم کے پیداواری اہداف کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ وطن عزیز کی روز افزوں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر غذائی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی غذائی ضروریات میں خود کفیل ہو سکیں اور اضافی گندم برآمد کر کے ملک کو قیمتی زر مبادلہ کمانے کے قابل بھی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ زراعت کو تمام وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا وہ بھی کاشتکاروں کو تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنائے۔
 انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کی غرض سے گاؤں اور تحصیل مراکز کی سطح پر فارمرز ڈیز کا بھی انعقاد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر مطلوبہ کھادوں کی دستیابی میں کمی کی کوئی شکائت ہو تو فوری طور پر متعلقہ ضلع کے  ڈی او زراعت اور ڈی سیز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

مزید :

کامرس -