فضل الرحمن کے مطالبات کی حمایتی اور انکے ساتھ ہیں،پرویز رشید

فضل الرحمن کے مطالبات کی حمایتی اور انکے ساتھ ہیں،پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر پرویزر شید نے کہاہے کہ نواز شریف کو جب تک اپنے فیصلے خود کرنے کی آزادی نہیں دی جا سکتی اس وقت تک علاج سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکتے،مولانا فضل الرحمن کے مطالبات کی حمایتی ہیں اور ان کے ساتھ ہیں، دھرنا اگر پر امن ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، دھرنا پرتشدد نہیں ہونا چاہیے۔ ایک انٹرویومیں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت کو دیکھ رہے تھے لیکن نیب کی حراست میں جانے کے بعد ڈاکٹر عدنان کو بھی نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا تھا۔ عدالت نے 8 ہفتوں کی آزادی دی ہے لیکن اتنے کم وقت میں بیرون ملک علاج کرانا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمن کے مطالبوں کی حمایت کی ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں، روات میں بھی میں نے اور احسن اقبال نے اپنے کارکنان کے ہمراہ آزادی مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال کیا۔ دھرنا اگر پر امن ہو تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن دھرنا پرتشدد نہیں ہونا چاہیے۔ٹرین حادثے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے پر بہت سے ایس او پیز بنے ہوئے ہیں جن پر عمل کر کے دہشت گردی سے محفوظ رہا گیا تاہم اگر گیس سلنڈر ٹرین میں موجود تھا تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔
پرویز رشید


سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -