کراچی سب زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود لاوارث ہے، مصطفی کمال

کراچی سب زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود لاوارث ہے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی ملک بھر میں سب زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود لاوارث ہے، کراچی کی صرف 6 مارکیٹوں میں 85020 فائلرز موجود ہیں جنہوں نے تقریبا 30.87 بلین روپے ٹیکس ادا کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے مسائل پر کسی کی توجہ نہیں ہے۔ کراچی کی ترقی ناصرف ملک کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے بلکہ ملکی دفاع کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ عوام موجودہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتوں سے مایوس ہو چکی ہے۔ اس لیے کراچی کی معاشی اور دفاعی اہمیت کے تناظر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کراچی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہوچکا ہے۔ سب سے تشویشناک بات یہ ہے کہ یہاں عوام پر نا صرف روزگار کے دروازے بند ہوچکے ہیں بلکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہوں پر 75 برآمدات کم ہونے سے روزگار کی صورتحال ناگفتہ بہ ہوچکی ہے۔ کراچی کا حال پاکستان کا مستقبل ہے۔ تباہ حال کراچی سے پاکستان کمزور ہورہا ہے جسکی وجہ سے اہل کراچی میں نا صرف احساس محرومی بڑھ رہا ہے بلکہ ملک دشمن طاقتوں کو اپنے مکروہ عزائم پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں تاجروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی شہر قائد سے قومی اسمبلی کی 14 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 30 نشستیں ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے لیے کراچی پہلے ہی سوتیلی اولاد کا درجہ رکھتی ہے۔ لوگ موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوکر اب جوق در جوق پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں۔
مصطفی کمال

مزید :

صفحہ آخر -