مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے، فیاض چوہان

  مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے، فیاض چوہان

  



لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے وزیراعظم کے استعفے کی خواہش (ن) لیگ کوچین نہیں لینے دے رہی، شو با ز شریف کو دن میں تارے نظر آئے ہوئے ہیں، انھوں نے فسادی مارچ کے قریب بھٹکنا بھی گوارا نہیں کیا۔صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ایسی خواہش پرغالب کاشعرصادق آتاہے، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا مریم اورنگزیب دن میں خواب دیکھ رہی ہیں، اور فسادی مارچ کی کامیابی کی امید خام خیالی ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا مسئلہ کشمیر کو دبانے کیلئے آزادی مارچ کیا جارہا ہے، مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا، خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبد یل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کیلئے نہیں بھیجتے، مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

، فیاض چوہان

مزید : صفحہ آخر


loading...