صدارتی آرڈیننس پارلیمنٹ کی بے توقیر، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے: پیپلز پارٹی

      صدارتی آرڈیننس پارلیمنٹ کی بے توقیر، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے: پیپلز ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے 8صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ غیبی آرڈیننس سے قائم حکومت ملک کو غیبی آرڈیننس کے ذریعے چلا رہی ہے،ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے،پارلیمنٹ کی بے توقیر عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہے،عمران خان جمہوری طریقے سے آئے نہ ملک کو جمہوری طریقے سے چلا رہے ہیں،پارلیمنٹ بند، انتظامیہ بے بس اور میڈیا پر قدغنیں لگا دی گئی ہیں،سلیکٹڈ حکومت عدلیہ کو بھی سلیکٹڈ بنانے کی سازشیں کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری،مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹرمولابخش چانڈیو نے اپنے بیانات میں کیا۔پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا گیا ہے،پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور بنانے کے ہر اقدام کی مزمت کرتی ہے،آرڈیننس کے نفاز کی بھرمار سے غیر جمہوری سوچ آشکار ہو رہی ہے،صدر مملکت پارلیمنٹ پر اندر سے حملہ آوار ہو رہے ہیں۔پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والی زہنیت "تبدیل"نہیں ہوئی۔پارلیمنٹ کی بے توقیر عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف ہے۔پارلیمانی کمیٹیاں پہلے ہی غیر موثرکر دی گئی ہیں۔خوفزدہ حکمرانوں میں پارلیمنٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ ملک میں جمہوری نہیں آرڈیننس نظام چل رہا ہے،آرڈیننس کے ذریعے قائم ہوئی حکومت کو پارلیمنٹ کو تالے اور مقننہ کو غیرموثر کر دیا ہے، آئے دن نئے آرڈیننس کا اجراء جمہوری اصولوں، روایات اور آئین و قانون کے منافی ہے،نااہل اور نالائق حکمرانوں نے ریاست کے تمام پلرز کو غیرفعال بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ،آرڈیننس سرکار سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگا کر مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ابھی سیاسی قوتوں نے مزاحمت کا آغاز ہی نہیں کیا مگر آرڈیننس سرکار کے طوطے اڑ گئے ہیں، پر امن آزادی مارچ کی پذیرائی سے حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے،حکومت کی صفوں میں افراتفری اور انتشار پیدا ہو چکا ہے،حکومتی ارکان نے دوسری جماعتوں میں پناہ لینے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ الوداعی جلسے کر رہے ہیں،چندہ چور کی سونامی نے ایک سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،سلیکٹڈ نے عوام سے 2 وقت کی روٹی چھین لی۔جمعہ کو گلگت میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹریز کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ سلیکٹڈ الوداعی جلسے کر رہے ہیں،چندہ چور کی سونامی نے ایک سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا،پی ٹی آئی ایم ایف نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے۔

 پیپلز پارٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...