پاکستان تیزی سے درست معاشی سمت میں بڑھ رہا ہے، اٹلی سفیر

   پاکستان تیزی سے درست معاشی سمت میں بڑھ رہا ہے، اٹلی سفیر

  



فیصل آباد (آن لائن) پاکستان تیزی سے درست معاشی سمت میں بڑھ رہا ہے اور اگر اس کی معیشت کو مکمل طور پر دستاویزی شکل دے دی گئی تو یہ بہت جلد دنیا کی بیس بڑی معیشتوں میں شامل ہوسکتا ہے۔ یہ بات پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹے فانو پوٹیکوروو نے فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری  میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اُن کی اہلیہ لیڈیا ریویرا اور کمرشل قونصلر مسٹر رابرٹو پوڈو بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا مجموعی حجم تقریباً 300ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، مگر اس میں سے 70سے 80فیصد معیشت غیر دستاویزی ہے۔ انہوں نے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلہ میں حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس کے نتیجہ میں وقتی طور پر جی ڈی پی کی شرح میں کمی ہو سکتی ہے مگر اس کے دیر پا نتائج انتہائی مثبت ہوں گے۔ تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے اٹلی کے سفیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں کے دباؤ کی وجہ سے سماجی شعبے پر اخراجات بہت کم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک تعلیم پر جی ڈی پی کا ستائیس فیصد خرچ کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی شرح صرف 2فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹلی میں صحت کی بہترین سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ تعلیم کیلئے عالمی سطح کے تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے کئے جانے والے حالیہ اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس کی وجہ سے آنے والے چند سالوں میں معیشت تیزی سے ترقی کرے گی اور پاکستان کا شمار بہت جلد اس خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں ہو گا۔ مشینوں کی تیاری اور برآمد کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اٹلی دنیا کی بہترین مشینری تیار کر رہا ہے، اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے اٹلی کی مشینری عام طور پر مہنگی ہوتی ہے مگر اس کے فوائد سستی مشینری سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ 

 اٹلی کے سفیر

مزید : صفحہ آخر


loading...