سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کو فوری طور پر ختم کروائیں،گوہرنفیس 

سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کو فوری طور پر ختم کروائیں،گوہرنفیس 

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب بھر میں قبضے مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن محمد گوہرنفیس نے تمام ریجنل اور ہیڈکوارٹر افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کو فوری طور پر ختم کروائیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کریں۔ ان کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن ویجیلینس ونگ لاہور نے ڈائریکٹر عبدالسلام عارف کی ہدایت پر شیخوپورہ مین بازار میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر ناجائز طور پر بنائی گئی 6دوکانوں کو خالی کروا کر سیل کردیا ہے۔واگزار کروائی گی دوکانوں کی مالیت تقریبا 12 کروڑ روپے ہے۔ رانا منظوراحمد نامی شخص نے مین بازار شیخوپورہ میں عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے دوکانیں بنا رکھی تھیں اور کرایہ داروں سے ہر ماہ کرایہ وصول کر رہا تھا۔ اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے کارروائی کر کے تمام دکانوں کو خالی کروا کر سیل کر دیا ہے۔

 گوہرنفیس 

مزید : صفحہ آخر


loading...