بچت سکیموں کے شرح منافع  میں 2 فیصد تک کمی کا امکان

بچت سکیموں کے شرح منافع  میں 2 فیصد تک کمی کا امکان

  



کراچی(این این آئی)بچت اسکیموں کے شرح منافع میں دو فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کر دی۔اس وقت ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 13 اعشاریہ 01 فیصد، بہود اور پنشن سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 14 اعشاریہ 76 فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 12 اعشاریہ 7 فیصد اور ریگولر سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 12 اعشاریہ 96 فیصد ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق طویل مدتی بانڈز کے شرح منافع میں 2 فیصد تک کمی آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب تمام بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کٹوتی کا امکان ہے۔

بچت سکیموں 

مزید : صفحہ آخر


loading...