دھرنے کاسر ہے نہ پیر، فواد چوہدری

  دھرنے کاسر ہے نہ پیر، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے کہا ہے کہ اس دھرنے کا نہ سر ہے نہ پیر، حکومت نے سیاسی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی تک جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ معاہدہ موجود ہے۔مولانا کے مطالبے انارکی اور افرا تفری پھیلانے کیلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے معاملے کو عقلمندی سے سنبھالا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے دھرنے کو پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے جوڑنا بددیانتی ہے، اس دھرنے کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد کیا ہے سمجھ نہیں آتا،مولانا صاحب تو انتخابات میں بھی مشکل سے 6 سیٹیں جیتتے ہیں۔
 فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -