ڈالر، سونا سستا، سٹا ک ایکسچینج میں قدرے بہتری، کے ایس ای 100انڈیکس میں 173پوائنٹس کا اضافہ

ڈالر، سونا سستا، سٹا ک ایکسچینج میں قدرے بہتری، کے ایس ای 100انڈیکس میں ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34300 کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید 8 ارب 36 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت14فیصدکم جبکہ48فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس173پوائنٹس اضافے سے 34377 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ37کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8 ارب 36 کروڑ25لاکھ33ہزار769روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب98ارب 40کروڑ70لاکھ 38 ہزار 855روپے ہوگئی۔ دوسری طرف انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بنک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے اورقیمت فروخت155.85روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا150روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1507ڈالرسے بڑھ کر1510ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 129روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88000روپے سے گھٹ کر87850روپت اوردس گرام سونے کی قیمت75446روپے سے گھٹ کر75317روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر


loading...