شجاعت، پرویز الٰہی کا نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کو ٹیلیفون،مبارکباددی

    شجاعت، پرویز الٰہی کا نومنتخب صدر سپریم کورٹ بار کو ٹیلیفون،مبارکباددی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر اور مونس الٰہی ایم این اے نے ممتاز قانون دان سید قلب حسن کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے نو منتخب صدر سید قلب حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا کہ یہ وکلاء برادری کا آزادانہ فیصلہ ہے اور امید ظاہر کی کہ آپ اور پوری ایسوسی ایشن انصاف و قانون اور آزاد عدلیہ کی سربلندی اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
شجاعت، پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -