والدین اپنی بچیوں کو صلاحیتیں منوانے کیلئے مواقع فراہم کریں، گورنر سندھ

  والدین اپنی بچیوں کو صلاحیتیں منوانے کیلئے مواقع فراہم کریں، گورنر سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے پاکستان کی ترقی و استحکام میں فلاحی اداروں کا بھی اہم کردار ہے، دنیا میں سب سے زیادہ زکوٰۃ اور عطیہ پاکستان میں دیئے جاتی ہے، جن ممالک میں ریاست اپنی زمہ داریاں پوری نہیں کرپاتیں وہاں این جی اوز کامیاب ہوتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی ادارے ہنر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فلاحی ادارے کے سی سی اور دیگر انتظامیہ سمیت ادارے میں تربیت حاصل کرنے والی طلبہ بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا ہنر فاؤنڈیشن پاکستان میں ایک ایسا فلاحی ادارے ہے جو بہت سنجیدگی سے اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے، عوام کو پورا یقین ہے جو افراد اس ادارے کو چلا رہے ہیں وہ انکا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ کررہے ہیں، دنیا میں اتنی زکوٰۃ کوئی قوم نہیں دیتی جتنی پاکستان کی قوم دیتی ہے، پاکستان میں فلاحی ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، اس ضمن میں موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے کی جس کیلئے ہم سب کو حکومت کیساتھ مل کر ملک میں ریاست مدینہ جیسا نظام قائم کرنا ہوگا۔ جب میں جامعات میں ڈگریاں تفویض کرنے جاتا ہوں وہاں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالوں میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہوتی ہیں، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں والدین سے درخواست کروں گا وہ لڑکیوں کو بھی لڑکوں کی طرح اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے مواقع فراہم کریں۔ تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورس کے دوران نمایاں کارکردگی دیکھانے والی طلبہ میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے۔
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ آخر -