منی لانڈرنگ کیس،بانی ایم کیو ایم کی سخت شرائط پر ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس،بانی ایم کیو ایم کی سخت شرائط پر ضمانت میں توسیع

  



لندن(آن لائن) بانی ایم کیو ایم کو لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ مقدمے میں ضمانت میں توسیع دیدی۔ متحدہ بانی کو چند روز قبل لندن پولیس نے باقاعدہ گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہائی ملی۔ مقدمے کی پہلی پیشی کے موقع پر بانی ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی۔جس پر عدالت نے فیصلہ سْناتے ہوئے ضمانت کی مْدت میں توسیع کر دی، تاہم یہ توسیع سخت شرائط پر دی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کو سیاسی بیانات دینے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ اْن کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شر انگیز بیان دینے سے بھی ممانعت ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر متحدہ بانی کو گرفتار کیا گیا تھا۔پہلی پیشی میں متحدہ بانی پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سْنائے گئے۔ عدالت کی جانب سے دیئے گئے حکم کے مطابق دوران ضمانت الطاف حْسین کی سفری دستاویزات پولیس کی تحویل میں رہیں گی۔ ایک اور شرط یہ ہے کہ بیان بازی کی خلاف ورزی پر الطاف حْسین کی ضمانت خارج کر کے انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ضمانت توسیع

مزید : صفحہ آخر


loading...