7پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کاشکار

7پروازیں منسوخ،متعدد تاخیر کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 7پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پرواز یں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں سعودی ایئر کی ریاض جانیوالی پرواز 729،ائر بلیو کی کراچی جانیوالی پرواز 401اور آنیوالی پرواز 402،پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 313،پی آئی اے کی بیجنگ سے آنیوالی پرواز 853،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پرواز 653،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 316اورتاخیر کاشکا ر ہونیوالی پروازوں میں ایمرٹس ایئر کی دبئی سے آنیوالی پرواز 622،ترکش ائیر کی استنبول سے آنیوالی پرواز 714،ائیر بلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز 471،پی آئی اے کی مدینہ سے آنیوالی پرواز 748،سعودی ائیر کی جدہ سے آنیوالی پرواز 734،ائیر بلیو کی دبئی جانیوالی پرواز 410، ایمرٹس ائیر کی دبئی جانیوالی پرواز 623،اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 242،پی آئی اے کی ریاض جانیوالی پرواز 725اورترکش ائیر کی استنبول جانیوالی پرواز 715 تاخیر کا شکار رہی۔
پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -