مولانا فضل الرحمن نے مودی کے  بیانیے کو تقویت دی، اعظم سواتی

       مولانا فضل الرحمن نے مودی کے  بیانیے کو تقویت دی، اعظم سواتی

  



 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کے انسانوں کے بنیادی حقوق کوپس پشت ڈال کر مودی کے بیانیے کو تقویت دی، مودی کے بیانیے کا ساتھ دینے پر قوم مولانا فضل الرحمان کو معاف نہیں کرے گی، مولانا فضل الرحمان سن لے، ملک کرپٹ مافیا سے پاک ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مودی کے بیانیے کا ساتھ دینے پر قوم مولانا فضل الرحمان کو معاف نہیں کرے گی۔وفاقی اعظم خان سواتی  نے کہاکہ احتساب کا عمل نہیں رکے گا اور مزید کرپٹ لوگ اس کی زد میں آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ  مولانا فضل الرحمان سن لے، ملک کرپٹ مافیا سے پاک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ابھی زرداری اور نواز شریف کی کرپشن بچانے کے لیے ڈھال بن کرآئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  امید ہے ہمارے مدرسوں کے معصوم بچوں کو اپنے سامنے ڈھال نہیں بنائیں گے۔

عظم سواتی

مزید : صفحہ آخر


loading...